ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ملتان شہر کے صدر وسابق ایم پی اے خورشید احمد خان کی دسویں برسی کے موقع پر کارکنوں نے ان کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ نے کی ،اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سلیم راجہ، پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد امین ساجد، نائب صدر اللہ بخش اسلم بھٹی، سلطان خان ممتاز خان اور دیگر نے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ایم سلیم راجہ، حاجی محمد امین ساجد نے کہا کہ خورشید خان جیسے کارکن صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں مرحوم خورشید خان نے جمہوریت اور پاکستان کے لیے مارشا لاء دور میں ڈکٹیٹر روں سے جنگ لڑتے رہے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔