• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں 128کلو گھی،90کلو ڈیری کریم،9 کلو دیسی گھی ضبط

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں،،فوڈ سیفٹی ٹیم کی گلشن مدینہ ٹاؤن میں گھی یونٹ پر کارروائی،128 کلو بناسپتی گھی،90 کلو ڈیری کریم،9 کلو دیسی گھی اور سامان ضبط،یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم کی گلشن مدینہ ٹاؤن میں گھی یونٹ پر کارروائی۔دیسی گھی میں خوردنی تیل،ڈیری کریم کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ملاوٹی گھی مارکیٹ میں فروخت کےلیے سپلائی کیا جا رہا تھا۔فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کر کے مصنوعات ضبط کر لیں۔قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔
ملتان سے مزید