کراچی (نیوز ڈیسک) دریاسندھ بچایو تحریک کی احتجاجی مظاہروں کی کال پر کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں نکلنے والے احتجاجی مظاہروں اور کامیاب پرامن ریلیوں کو سرہاتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سرادر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ بھر کی طرح کراچی شہر کے ساتوں اضلاع میں ارسا ایکٹ ترامیم اور نئے کینال بنانے کے خلاف ڈسٹرکٹسینٹرل ملیر ، ساوتھ ، کورنگی ، کیماڑی ، ویسٹ اور ایسٹ میں پرامناحتجاجی اور کامیاب ریلیاں نکالی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فنکشنل لیگ سندھ کے عوام کے حقوق اور خوشحالی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے حکمرانوں کو فنکشنل لیگ کسی بھی صورت میں کامیاب نہی ہونے دیگی، انہوں نے کہا کہ جعلی میڈیٹ والے حکمرانوں کیخلاف آج کے کامیاب عوامی احتجاج نے ثابت کردیا کہ عوام نے کرپٹ اور عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف احتساب شروع کردیا ہے۔