اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا ہے۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ترسیلاتِ زر ماہانہ لحاظ سے 7 فیصد اور سالانہ حساب سے 24 فیصد بڑھی ہیں۔
پاکستان کا اکتوبر میں مسلسل تیسرے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، اکتوبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 35 کروڑ ڈالرز سرپلس رہا۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اکتوبر میں برآمدات 3 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ درآمدات 5 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہیں۔
بینک کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بیرون ممالک سے ترسیلات زر 3 ارب 5 کروڑ ڈالرز رہیں۔