• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے عمل سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر ویلز کی لبڈیم رہنما سے استعفیٰ کا مطالبہ

لندن (پی اے) سر ایڈ ڈیوی نے جین ڈوڈز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ آف انگلینڈ میں زیادتی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر ویلز کی لبڈیم رہنما کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ ایک رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویلز میں لب ڈیم کی رہنما مس ڈوڈز نے اس وقت، جب وہ سینئر منیجر تھیں، جنسی زیادتی کے ایک معاملے میں ایک میٹنگ میں شرکت نہ کر کے سنگین غلطی کی تھی۔ یہ رپورٹ 2921کی ہے لیکن یہ رپورٹ چرچ آف انگلینڈ سے وابستہ بیرسٹر جان اسمتھ کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعے سے نمٹنے کے طریقہ کار پر آرچ بشپ کنٹربری جسٹن ویلبی کے استعفیٰ کے بعد سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں چرچ آف انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا یہ پورا مسئلہ انتہائی سنگین ہے اور ہمیں اسے سنجیدگی سے دیکھنا چاہئے۔ لب ڈیم کے قائد سرایڈ ڈیوی نے کہا کہ میں آرچ بشپ کے استعفیٰ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے میں جین سے بات کی تھی، انہوں نے اس پر معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ان کا کیریئر شاندار رہا ہے۔ میں نے یہ بات واضح کردی کہ انھیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مس ڈوڈز اس معاملے پر انتہائی سنجیدگی اور احتیاط کے ساتھ غور کریں گی کہ انھیں مزید کیا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں اپنے خیالات میں نے بہت واضح کردیئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ وہی کریں گی جو انھیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق مس ڈوڈز نے چیسٹر کے سابق بشپ ہیوبرٹ وکٹر وہٹسے کے خلاف الزامات پر غور کیلئے میٹنگ نہ بلا کر سنگین غلطی کی ہے۔ چرچ میں الزامات سے نمٹنے کے بارے میں آزادانہ طورپر تیار کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہٹسے نے بڑی تعداد میں بچوں، نوجوانوں اور کمزور و بے سہارا لوگوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ویلز کنزرویٹو پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ بات واضح ہے کہ وہ لب ڈیم برطانیہ کے قائد کا اعتماد کھوچکی ہیں، بنیادی طورپر سوال یہ ہے کہ جین ڈوڈز کو خود سے یہ سوال کرنا چاہئے کہ کیا ان کی عمل سے ان لوگوں کو کسی بھی طرح نقصان پہنچا یا نہیں۔ اگر ان کا جواب ہاں میں ہے تو پھر انھیں معلوم ہے کہ انھیں اب کیا کرنا چاہئے۔ جسٹن ویلبی نے گزشتہ روز کہا کہ اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے میں چرچ کے بہترین مفاد میں اپنے منصب سے استعفیٰ دیا تھا۔ میکن کی جانب سے آزادانہ طور پر لئے گئے جائزے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر آرچ بشپ 2013میں حکام کو مطلع کردیتے تو اسمتھ کو، جو چرچ سے وابستہ بہت ہی خطرناک جنسی زیادتی کا مجرم بتایا جاتا ہے، کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکتا تھا۔

یورپ سے سے مزید