• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں: شبلی فراز

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتِ حال خراب ہو چکی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، ان مقدمات سے پی ٹی آئی اور دہشت گردوں میں فرق ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ حکومت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ جلسہ اور احتجاج ہمارا سیاسی و قانونی حق بنتا ہے، پُرامن جلسے و جلوس کو ہنگامہ آرائی میں تبدیل نہ کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بانئ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا ہے، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید