• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج کے خلاف درخواستوں کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

کراچی میں بجلی کے بلوں میں اضافی سر چارج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پورے ملک کا قرضہ صرف کراچی کے بجلی کے بلوں سے وصول کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کنفیوژ کر رہے ہیں کہ آپ نے ٹیکس، لیوی، فیس کس کو چیلنج کیا ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ یہ چارجز ٹیرف سے علیحدہ ہیں۔

عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید