خیبر پختونخوا میں امدادی کاموں کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تاحال نہیں مل سکا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کا ڈیٹا حادثے کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ہنگامی حالات میں ہیلی کاپٹر میں سائرن بجا یا نہیں اس بات کا بلیک باکس سے پتہ چلے گا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم ہفتے کو جائے وقوع کا دورہ کرے گی۔
سرکاری حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 افراد کی میتیں پشاور منتقل کر دی گئی ہیں۔
میتیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئیں، 2 شہداء کا تعلق لاہور،1 شہید کا تعلق تلہ گنگ، 1 شہید کا تعلق ابیٹ آباد اور 1 شہید کا صوابی سے تعلق ہے۔