آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ بوب سمپسن 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق لیگ اسپنر آل راؤنڈر بوب سمپسن نے آسٹریلیا کی 62 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی، انہوں نے 1957میں کیریئر کا آغاز کیا جو کہ دو دہائیوں پر محیط رہا۔
بوب سمپسن نے 4 ہزار 869 رنز 10سنچریوں اور27نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، انہوں نے 311 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔
انہوں نے 110 کیچز اور 71 وکٹیں بھی لیں اور 39 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔
بوب سمپسن نے 1986 سے 1996 تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔
بوب سمپسن کی وفات پر کرکٹ آسٹریلیا نے افسوس کا اظہار کیا ہے، انہیں آسٹریلیا کرکٹ میں چار دہائیوں تک ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا رہا ہے۔