• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلانیا ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق خط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق خط لکھ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے یہ خط ذاتی حیثیت میں  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو لکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران اپنی اہلیہ کی جانب سے لکھا گیا خط روسی صدر کو دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات جمعہ کو الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈ ورف-رچرڈسن (JBER) میں ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس خط میں یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں بچوں کے اغوا کا ذکر موجود ہے تاہم حکام نے اس خط کے دیگر مندرجات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے بچوں کو پکڑنا یوکرین کے لیے انتہائی حساس معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین نے اپنے ملک کے ہزاروں بچوں کے اغوا یا خاندان کی رضامندی کے بغیر انہیں روس یا روس کے زیر قبضہ علاقے میں لے جانے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید