• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کی 2 دن میں بانئ پی ٹی آئی سے دوسری ملاقات

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور بانئ پی ٹی آئی سے  ملاقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

علی امین گنڈاپور کی 2 دن میں بانئ پی ٹی آئی سے یہ دوسری ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر بات چیت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

بانئ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی تھی۔

ملاقات کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید