• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

چیف کمشنر نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے۔ رینجرز اور ایف سی وفاقی پولیس کی امن و امان کے معاملے پر معاونت کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید