مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات پر ابھی تک کوئی چیز واضح نہیں ہے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ اس وقت حکومت سے جو مذاکرات چل رہے ہیں اس پر کیا کہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے مستقبل کا پتا نہ مجھے ہے اور نہ کسی اور کو ہے، حکومت پر ہے کہ مطالبات تسلیم کرنے کےلیے بات کرنے کو تیار ہے کہ نہیں۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی چیز فائنل ہوتی ہے تو احتجاج جاری یا مؤخر کرنے کا فیصلہ ہوگا، اگر حکومت لچک دکھاتی ہے تو اس کے بعد لائحہ عمل بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین کی میٹنگز اسی تناظر میں ہو رہی ہیں، ابھی تک تو کوئی چیز واضح نہیں۔