• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ملتوی کرنے کا کہہ دیا ہے، اختیار ولی


مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے رہنما اختیار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ملتوی کرنے کا کہہ دیا ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین کو بتایا ہے کہ کسی بھی صوبے سے کوئی نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لشکر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا، تحریک انصاف کا کوئی بھی مطالبہ قابل عمل نہیں ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ملتوی کرنے کا کہہ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید