چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی چوہدری اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کام پہلے کرتے ہیں اور سوچتے بعد میں ہیں۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری اختر اقبال ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف 24 نومبر کو احتجاج کی کال سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کام پہلے کرتے ہیں سوچتے بعد میں ہیں، وہ بار بار احتجاج کی کال ناکام ہونے پر اپنی اہمیت دن بدن کھو رہے ہیں۔
پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ندامت سے بچنے کےلیے پی ٹی آئی 24 نومبر کی احتجاج کی کال واپس لے سکتی ہے۔