• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے کے اوقات میں گیس فراہمی کیلئے نمایاں اقدامات کیے، جی ایم سوئی ناردرن گیس

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس کمپنی نے صارفین کو کھانے کے اوقات میں بلاتعطل اور معیاری گیس فراہم کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر احمد جواد خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا گیا جس پر ایک ارب بائیس کروڑ روپے کے اخراجات آئے، اس کے علاوہ گیس نیٹ ورک اور نئی لائنوں کے اضافہ پر 42 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، صارفین کی شکایات پر سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تقریباً3500 کے قریب شکایات کا ازالہ کیا گیا، ٹاسک فورس کی کارکردگی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جولائی سے اب تک 686 میٹر منقطع کئے گئے اور 56 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں،نئے کنکشن کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا 38ہزاد شہریوں نے نئے کنکشن کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں اور تقریباً 2500 افراد کی سیکورٹی ادا ہوچکی ہے مگر پابندی ہونے کی وجہ کنکشن نہیں دیئے جاسکے، کمپریسر کا استعمال جان لیوا عمل ہے،اس سے اجتناب کریں۔
ملتان سے مزید