ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وہاڑی اور خانیوال میں کارروائیاں، کھویا یونٹس، ڈیری پروڈکشن یونٹس اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، جعلی کھویا تیار کرنے پر وہاڑی اور خانیوال میں مالکان کے خلاف مقدمے درج، 30 کلو ملاوٹی کھویا، 10 کلو غیر معیاری مٹھائی، 15 کلو مضر صحت خوراک اور 5 کلو ویجیٹبل گھی تلف، بھاری مقدار میں مشینری ضبظ کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق کھوئے میں کیمیکل کی ملاوٹ پائے جانے پر موضع اکبر شاہ لڈن میں کھویا یونٹ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ، خراب انڈوں کے استعمال پر 2 بیکریوں کو 40 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔ بیکریوں کو الحرم سٹی وہاڑی اور اڈہ دیوان صاحب بوریوالا میں چیک کیا گیا۔ کھوئے کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء، ملاوٹی دودھ کے استعمال پر کرم پور روڈ لڈن میں ڈیری یونٹ کو 20 ہزار روپے ، 14/9R باٹیاں والا خانیوال میں کھویا یونٹ کو چیک کیا گیا۔ پام آئل اور پاؤڈر کی ملاوٹ کرکے جعلی کھویا تیار کیا جا رہا تھا۔ جعل سازی کرنے پر کھویا یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔