راولپنڈی( خصوصی نمائندہ ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے بنوں میں مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کوکمزوراورفسادکی آگ بھڑکاناچاہتاہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے اپنی جانوں پر کھیل کر امن دشمنوں کی امیدوں پر پانی پھیرتے رہیں گے ، پوری قوم دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے۔