اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے اپنے مطالبات کی حمایت میں بدھ کو رحمان علی باجوہ کی قیادت میں وزارت خزانہ کے دفتر کیو بلاک پاک سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔آگیگا کے کوآرڈنیٹر رحمان علی باجوہ نے سرکاری ملازمین کے آئینی حقوق اور مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کوختم کیا جائے۔ تمام ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاونس، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں 200فیصد اضافہ کیا جائے۔مزدور کی اجرت کم از کم پچاس ہزار کی جائے۔ چیف کوآرڈنیٹر نے کہا کہ 10دسمبر کو ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔