• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجا ب،13 ماہ میں4لاکھ78ہزار ٹریفک حادثات،2لاکھ 79ہزار ہلاکتیں

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) موٹر سائیکل خطرناک ترین سواری جبکہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی پچاس فیصد سے زیادہ تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے۔سرکاری و بیوروکریسی کی لاپرواہی کا یہ عالم ہے کہ روڈسیفٹی کیلئے17فروری2023کو قانون پاس کرنے کے باوجو د ایک سال بعدروڈ سیفٹی اتھارٹی کی تشکیل11نومبر2024کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کی مداخلت پر ہوئی۔یکم اگست 2023سے31اگست2024کےدوران پنجاب بھرمیں4لاکھ78ہزار589حادثات میں5لاکھ19ہزار733شہری نشانہ بنےجن میں4لاکھ20ہزار375مرد اور99ہزار 358خواتین شامل تھیں۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ79ہزار353تھی۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق حادثات کا شکار ہونے والوں میں سب سے بڑی تعداد4 لاکھ29 ہزار489موٹرسائیکل سواروں کی تھی جس میں ون ویلنگ والےدو لاکھ41 ہزار142 ہیں۔ حادثات میں ایک سے دس سال ایج گروپ کے 25ہزار250،گیارہ سے بیس سال والے ایک لاکھ4ہزار 422،اکیس سے تیس برس والے ایک لاکھ47ہزار908افرادمتاثر ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید