اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد پولیس کی شہر میں امن و امان کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں سینئر افسران سمیت، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور ضلع بھر کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ واک کا مقصد امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے عزم کا اظہار تھا۔واک ڈی چوک سے شروع ہوکر چائنا چوک اختتام پذیر ہوئی۔