راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ و شر پسند عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قانون کی عملداری اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔