راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FUSST) کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا کانووکیشن ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سمر مبارکمانڈ، نیوکلیئر فزسسٹ، مشیر ایس پی ڈی / چئیرمین پنجاب منرل کمپنی (PMC) مہمانِ خصوصی تھے ۔ریکٹر فاؤنڈیشن یونیورسٹی، میجر جنرل (ر) محمد کلیم آصف اور بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر عبدالغفور، پرو ریکٹر / ڈائریکٹر فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی موجود تھے۔ تقریب میں 537 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں ۔