راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)رقم کے لین دین پر چھری سے وارکرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد جان نے بتایاکہ میرے چھوٹے بھائی گل وزیر نے کہا کہ مجھے مقبول عرف بلا سے 70ہزارروپے لینے ہیں جو میں نے اسے بطور قرض دیئے تھے ۔ جیسے ہی ہم مقبول عرف بلا کے ڈیرے کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ مقبول عرف بلا کے ہاتھ میں چھری تھی ۔ اس نے میرے بھائی پر وار کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ گل وزیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال راولپنڈی میں اسی ضرب کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ دریں اثناءتھانہ بنی کے علاقہ میں 32سالہ شخص گھرمیں مردہ پایاگیا۔اے ایس آئی واجد نے بتایاکہ محلہ راجہ سلطان میں سنی صادق نامی شخص نے اپنے گھرمیں ایک دکان بنارکھی تھی جہاں وہ رات کو شٹر بندکرکے اندر سوجاتاتھا۔بدھ کی صبح وہ اپنے گھرمیں مردہ پایاگیا۔ پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔