راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی ملازمہ اور اس کے بھانجے کو گرفتارکرلیاگیا۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں گھرمیں چوری کی واردات پر پولیس نے تفتیش کی تو گھرکی ملازمہ ہی چور نکلی۔ملازمہ منصب مائی نے گھر سے زیورات چوری کرکے اپنے بھانجے عبدالوحید کو دیئے جو اس نے فروخت کر دئیے۔ پولیس نے دونوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 34 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔