اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع راولپنڈی کے انتخابات میں مولانا عتیق الرحمان شاہ 5سال کیلئے امیر‘ قاری ظہیر احمد ہزاروی ناظم اعلیٰ‘ سردار محمد بشیر ناظم مالیات منتخب ہو گئے۔ تحریک دفاع حرمین شریفین کے سرپرست سنیٹر پروفیسر ساجد میر، سنیٹر حافظ عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، صدر مولانا علی محمد ابوتراب، ترجمان پروفیسر سجاد قمر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔