کوئٹہ ( پ ر) پروفیسر ڈاکٹر سید جمیل آغا نے بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف گرلز اور بوائز کالجز کے دورے کے موقع پر یکجہتی پینل کے ٹھوس اور قابل عمل منشور کو مرد و خواتین کالج اساتذہ کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ تعلیمی مسائل کے حل کے حوالے سے یکجہتی پینل کی نامزد کابینہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کالج اساتذہ کے اجتماعی اور حقیقی مفادات کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سید جمیل آغا نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور ڈگری کالجز کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کی سطح پر کالجز کو فعال اور وسائل سے بھرپور کرنے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹوں سے پاک کرنے کے لئے ہم بھرپور انداز میں منصوبہ بندی اور منظم ہوکر کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ بی پی ایل اے یکجہتی پینل کے امیدوار برائے سینئر نائب صدر پروفیسر حضرت علی کاکڑ نے کہا کہ الیکشن میں یکجہتی پینل کی کامیابی اصل میں کالج اساتذہ کے بہترین فیصلے کا ثبوت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کالج اساتذہ کو اپنے پیشے کی اہمیت اور تقدس کے بارے اچھی طرح علم ہے۔