• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاء اللّٰہ لانگو کی کامیابی باعث مسرت ہے‘ ایرانی قونصل جنرل

کوئٹہ(پ ر) ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وندنے کہاہے کہ میر عطاء اللہ لانگو کا بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدرمنتخب ہونا انتہائی مسرت کے ساتھ عوام کیلئے خوشی اوراطمینان کا باعث ہوگا انہوںنے میرعطاء اللہ لانگوکو مبارک بادکےلکھے گئے خط میں مزید کہاکہ مجھے یقین ہے کہ عوامی نمائندگی کے ساتھ اس اہم عہدے پر آپ کی موجودگی پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی میں آپ کی سلامتی تندرستی اورکامیابی کیلئے دعاگوہوں۔
کوئٹہ سے مزید