کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہاہےکہ ملک میں بالعموم 1971 اور بلوچستان میں باالخصوص 1972-77 اور2005سے26 اگست 2006 کے جیسےحالات پیدا نہ کئےجائیں جس کے زخم اب تک بھرنے کی بجائے گہرے ہوتے جارہے ہیں بلوچستان کو امن کے نام پر آپریشن کے ذریعے بدامنی کا آماجگاہ بنادیا گیا ہےجس سے ملک کی سلامتی و عوام کےاندرہم آہنگی شدید متاثر ہورہی ہے۔