کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرمیرعطاء اللہ لانگو کی کوششوں سے کوئٹہ ہسپتال میں وکلاء کو علاج معالجے میں 30فیصد رعایت حاصل کی گئی ہے، جس میں کمرے کے چارج ،ایکسرے ،الٹرا ساؤنڈ، لیبارٹری اوردیگر متعلقہ طبی خدمات پر تمام وکلاء جو ہائیکورٹ بار کے تحت نچلی عدالتوں سے لیکر سپریم کورٹ آف پاکستان تک عملی طور پرخدمات سر انجام دے رہے ہیں اورانکی شریک حیات اورقریبی رشتہ داروں کو 30فیصد رعایت حاصل ہوگی۔ بیان میں کہا گیا کہ نومنتخب صدر کی کوششوں سے کوئٹہ سے اسلام آبادتک فاسٹ موورز بسوں کے سفری اخراجات میں بھی 30فیصد خصوصی رعایت حاصل کی گئی ہے یہ رعایت ہمارے اراکین کی فلاح و بہبود اور مفادات کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے۔