• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر علی آغا صوبہ بھر میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں قائم مساجد میں خطیب ، امام اور موزن تعینات کرنے کی بابت عملی اقدمات اٹھائے جانے جماعت اسلامی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ صوبے میں معذوروں ، یتیموں اور بیواوں کی فلاح و بہبود کی بابت خصوصی اقدامات اٹھائے جانے ، ان کے لئے مختص فنڈز حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچانے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی ضلع واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے کی بابت الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے۔اجلاس میں وزیر برائے محکمہ قانون و پارلیمانی امور رکن بلوچستان اسمبلی اشوک کمار کو مجلس قائمہ بر محکمہ بلدیات ، بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، شہری منصوبہ بندی و ترقیات اور مجلس برائے مالیات کی اتفاقیہ خالی اسامیوں کا رکن منتخب کرنے کی تحریک پیش کریں گے جبکہ وقفہ سوالات میں محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید