• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدائیداد روڈ پر کو ل کمپنی کے منشی سے58 لاکھ روپے چھین لیے گئے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)خدائیداد روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے کو ل مائنز کمپنی کے منشی سے58 لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے پولیس کے مطابق خدائیداد روڈ پر واقعہ کو ل مائنز کمپنی کے دفتر کا منشی فضل کریم گزشتہ روز جناح روڈ پر بینک سے 58لاکھ روپے کی نقدی بیگ میں لے کر موٹرسائیکل پر واپس دفتر جا رہا تھا وہ جیسے دفتر کے گیٹ پر پہنچا تو موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اسلحے کے زوربیگ چھین کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ خدائیداد روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید