• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار ،خورشید شاہ ملاقات،میرٹ پرالیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےبدھ کی شام قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے سلسلے میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ کی قائد حزب اختلاف سے اس ضمن میں یہ تیسری ملا قا ت تھی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا عمل آئین میں دی گئی مدت ختم ہونے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ اس سے پہلے بارہ اور سترہ جولائی کو بھی دو نو ں رہنمائوں میں اس سلسلے میں ملاقات ہو چکی ہے۔ ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ ممبران کی تقرری صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ ملک میں منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کا عمل کو یقیی بنایا جا سکے۔ ملاقات کی روشنی میں وفاقی وزیر خزانہ وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے اور آج جمعرات کو قائد حزب اختلاف سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔ 
تازہ ترین