لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت انڈر گریجویٹ ہونہار سکالرشپ سکیم کی لانچنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ سکیم میں مجموعی طور پر 68 ہزار سے زائد طلبہ نے اپلائی کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ انڈرگریجویٹ نوجوانوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی سکالرشپ سکیم لائے ہیں جس میں ہر یونیورسٹی سے نوجوانوں نے درخواست دی۔ انہوں نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ درخواستوں کی سکروٹنی ہر صورت میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اورکسی طالبعلم سے زیادتی نہ ہونے دی جائے۔