• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے تین نئے ڈپٹی کمشنروں نے کراچی لاہور، سیالکوٹ میں فرائض سنبھال لئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ کے تین عہدیداروں نے پرانے عہدے خالی کر کے نئے عہدے سنبھال لئے ہیں۔ محسن امان ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ میں ترقی ملنے کے بعد انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آئی آر سیالکوٹ کا عہدہ خالی کر کے بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ میں ڈپٹی کمشنر آئی آر سیالکوٹ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اسرار احمد چیمہ ان لینڈ ریونیو سروس نے بنیادی سکیل نمبر 18 میں ترقی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ایل ٹی یو لاہور کا عہدہ خالی کر کے ڈپٹی کمشنر آئی آر ایل ٹی یو لاہور کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ میں ترقی کے بعد آصف علی ابڑو نے اسسٹنٹ کمشنر آر ٹی او کراچی کا عہدہ چھوڑ کر ڈپٹی کمشنر آر ٹی او تھری کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
تازہ ترین