• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے وزیرِاعلیٰ حاجی گلبر خان کی خالد مقبول سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان نے وفد کے ساتھ جمعے کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی،مہمان وفد میں صوبائی وزراء حسین شاہ اور رحمت خلق شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے نسرین جلیل، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، قائد حزب اختلاف برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر شریک تھے، ملاقات کے بعد سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ گلبر خان اور انکے وزراء کو ایم کیو ایم کے مرکز پر خوش آمدید کرتے ہیں بہت اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی زندگی کے تمام معاملات میں گلگت بلتستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں،گلگت بلتستان کے آئین میں ترامیم کا مسودہ تیار کرنا چاہیے اور اس کو بھی خود مختار صوبہ بنانا چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید