• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانئ پی ٹی آئی اس وقت لاشیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی اس وقت لاشیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے بشریٰ بی بی کی بات کی تائید کی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ عام آدمی کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ کرم اور پارا چنار میں 4 روز سے آگ لگی ہے، وزیرِ اعلیٰ کے پی ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں، میں پوچھتی ہوں کہاں ہیں علی امین گنڈا پور؟

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کے صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے، انہیں کچھ خیال ہی نہیں، انہیں صرف خیال یہی ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کرنا ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو اپنے پاس بٹھا رکھا ہے، 40 بےگناہ لوگوں کی جان چلی گئی جن میں بچے بھی شامل تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد کو بند نہ کریں تو کیا کریں؟  کیا ان شہروں کو بلوائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟

قومی خبریں سے مزید