• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ


اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے۔

محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی وزیرِ داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔

وزیرِ داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے وفد کی 24 نومبر سے 27 نومبر تک کی مصروفیات سے بھی آگاہ کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

واضح رہے کہ کل 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید