وزیرِ اعلیٰ ہاؤس خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف اور دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے لیے ہر صورت اسلام آباد جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی کو کارکنوں کا خیال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ہر صورت اسلام آباد جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینرز ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی احتجاجی ریلی کے ساتھ ہو گی، ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بھی وزیرِ اعلیٰ اسکواڈ کے ساتھ ہوں گی۔