پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ردعمل دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جو کہا بانی کے کہنے پر کہا، وضاحتیں فراڈ ہے، سعودی عرب سے متعلق بیان بانیٔ پی ٹی آئی کی ذہنی پستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے جھوٹ سے نہ سعودی عرب محفوظ ہے نہ امریکا، نہ چین، نہ پاکستان۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے بچے کہاں ہیں؟ اپنے بچے ٹھنڈی ہواؤں میں اور ملک کے بچے تباہی کے دوراہوں پر۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی اس وقت لاشیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے بشریٰ بی بی کی بات کی تائید کی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ عام آدمی کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا نظر نہیں آتا۔