• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کا احتجاجی پلان تبدیل کیے جانے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کی طرف سے لاہور اور پنجاب کے لیے احتجاج کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر لاہور اور پنجاب میں احتجاج کا پلان بدل سکتی ہے۔

لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی طرف سے پنجاب کے دارالحکومت میں ہی احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اور کارکن بتی چوک پر احتجاج کرسکتے ہیں، جس کو جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا لیڈ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق راستوں کی بندش کی وجہ سے دیگر اضلاع کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں گے جبکہ راستے کھلنے کے بعد وہ دیگر شہروں سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید