• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کی، ڈاکٹر صفدر عباسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں سندھ دشمن ارسا ایکٹ ترامیم کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین کی رضا مندی سے ہوا ہے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے جے یو آئی سے دیرینہ تعلقات کے باوجود جی ڈی اے نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جب تک زرداری 6 کینال اور ارسا ترامیم سے دستبردار نہیں ہوتے پیپلز پارٹی کے ساتھ کانفرنس میں بیٹھنا سندھ کے مفاد میں نہیں ہے اس لیے جی ڈی اے نے جمعیت علمائے اسلام کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب سندھ کے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ غیر آئینی صدر آصف علی زرداری نے صدارتی محل سے دریائے سندھ میں سے 6 نئے کینال نکالنے کے احکامات دیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ارسا قوانین میں ترامیم اور دریائے سندھ پر نئیں کینال بنانے کے خلاف سندھ بھر میں مزید عوامی رابطہ مہم کو متحرک کرنے کے لیے کراچی سے کشمور تک احتجاجی دائرہِ کار کو بڑھایا جائے گا اور سندھ دوست دیگر جماعتوں سے بھی رابطوں کو بھی مزید تیز کریں گے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید