• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا،حیدری کے علاقے میں مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود سخی حسن سے حیدری جاتے ہوئے فائیو اسٹار فلائی اوور پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔اسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔مقتول کی شناخت 30 سالہ سلمان ولد انور کے نام سے ہوئی۔مقتول سلمان سخی حسن پر اپنے دوست سے مل کر گھر واپس آرہا تھا کہ حیدری تھانے کی حدود فائیو اسٹار چورنگی فلائی اوور پر مسلح ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی۔مقتول کے دوست بلال کے مطابق سلمان اور میں اپنے دوست کے گھر نارتھ ناظم آباد سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان آگئے اور موٹر سائیکل سائیڈ میں کرنے کا کہا۔سلمان نے اپنا موبائل اور پرس ملزمان کو دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید