کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے چینی کمپنی سے دھوکا دہی کے مقدمے میں ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،ایف آئی اے نے ملزم ذیشان کو عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ، ملزم نے چینی کمپنی سے 11 کروڑ 39 لاکھ کا فراڈ کیا تھا، معاہدے کے تحت پاکستان کمپنی نے 1500 میٹرک ٹن کروم اورے ایکسپورٹ کرنا تھا۔