کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےبینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام کی جانب سے لگائے جانے والے رجسٹریشن کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر وہاں موجود عوام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کاوشوں سے کراچی کے عوام کو بینظیر انکم سپورٹ، احساس پروگرام میں شامل کیا جارہا ہے یہ وہ شہر ہے جہاں ملک بھر سے لوگ اپنے روزگار کے سلسلے میں آتے ہیں جبکہ اس شہر میں سب سے زیادہ غریب ترین لوگ زندگی بسر کرتے ہیں ۔