کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ میں محکمہ اطلاعات سندھ کا ریکاڈ چوری کرنے کے کیس میں محکمہ کا ملازم منیر جلبانی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہوگیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم تحقیقات میں پولیس سے تعاون نہیں کر رہا ، ملزم ضمانت ملنے کے بعد تفتیش میں تعان نہیں کررہا ضمانت مسترد کی جائے۔