• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: فضائی آلودگی کی نگرانی کیلئے 30 ایئر کوالٹی مانیٹرز کی تنصیب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور سمیت فضائی آلودگی میں پنجاب کے سرِفہرست شہروں میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹرز کی تنصیب کی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے لگائے گئے مانیٹرز کی تعداد 3 سے 8 ہو گئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ 5 موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرز پہلے ہی لاہور میں کام کر رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 25 مزید مانیٹر لگائے جائیں گے، ملتان میں2، گوجرانولہ میں2، سیالکوٹ میں 1 اور بہاولپور میں 2 مانیٹرز لگائے جائیں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کاہنہ، ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ، پنجاب یونیورسٹی، وائلڈ لائف پارک رائیونڈ میں نئے مانیٹرز نصب کیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا ہے کہ تمام مانیٹرز ماحولیاتی تحفظ کے ادارے میں موجود مرکزی کنٹرول روم سے جوڑے گئے ہیں، اس نظام سے ایئر کوالٹی کی مسلسل نگرانی ہوگی، یہ مستقل حل کی طرف ایک قدم ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی ہے کہا کہ جدید نظام سے فضائی آلودگی کا بروقت پتہ لگانے، روک تھام اور درست ڈیٹا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید