• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم نائن موٹر وے پر رسائی اور سہولتوں کا کیس، سماعت دائرہ اختیار کی بنیاد پر ملتوی

سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ایم نائن موٹر وے پر رسائی اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت دائرہ اختیار کی بنیاد پر ملتوی کر دی۔

عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران بیرسٹر عمر سومرو نے عدالت کو بتایا کہ وکیل درخواست گزار فارق نائیک کو آج بلایا گیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔

جسٹس ظفر راجپوت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئینی درخواست کی سماعت پر ہمارے اختیارات کل تک تھے، آج ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں کہ آئینی بینچ اس کیس کی سماعت کرتا ہے یا پھر کوئی اور کرتا ہے۔

عدالت نے آرڈر لکھواتے ہوئے درمیان میں درخواست گزار کے بولنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا بدتمیزی ہے؟

عدالت نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باوجود کام جاری ہے تو توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں۔

عدالت نے دائرہ اختیار کی بنیاد پر کیس کی سماعت کو 4 دسمبر تک ملتوی کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید