• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر کی مذاکرات جاری رہنے کی تصدیق


پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ میری بانئ پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ جو مذاکرات چل رہے ہیں اس کا کچھ بتا دیں؟

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جی اس پر آپ کو ان شاء اللّٰہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔

بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف شامل تھے۔

دونوں رہنما بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

بانئ پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

قومی خبریں سے مزید