• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے انتخابات:ملتان ،،رحیم یارخان بہاولپور میں بھی آج پولنگ ہو گی، پولنگ سٹیشنز قائم

ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر کے انتخابات آج ہورہے ہیں ،ملتان، بہاولپور میں بھی آج پولنگ ہو گی، پولنگ سٹیشن قائم کر دئیے گئے، مہاجرین کی6سیٹوں میں سے ایک سیٹ ایل اے 38 کشمیر ویلی 3  میں پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ملتان بھی شامل ہے، اس حلقےمیں ملتان ،وہاڑی ، خانیوال ، مظفر گڑھ ،فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ منڈی بہاؤالدین ،رحیم یارخان  ، گوجراانوالہ ، حافظ آباد ، ناروال ، جہلم ، سیالکوٹ ، گجرات اور چکوال کے علاقے شامل ہیں ، اس سیٹ پر4 امیدوار آمنے سامنے ہیں جن میں سے دو کا تعلق ملتان اور دو کا تعلق جہلم سے ہے ،پیپلزپارٹی کے امیدوار حفیظ احمدبٹ اور آزاد امیدوار عاصم بٹ  ملتان سےہیں اور تحریک انصاف کے ایس محمد شاہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے شوکت علی شاہ کا تعلق جہلم سے ہے ،ملتان میں 1548 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کے لئے حرم گیٹ سکول میں  پولنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔دریں اثناء الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو پولنگ سکیم جاری کردی گئی ہے ۔پولنگ سٹیشن کے باہر امیدواروں کی جانب سے رات کو ہی کیمپ لگادیئے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ،پریزائیڈنگ آفیسراوران کے عملہ نے رات کو پولنگ سٹیشن کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کوحتمی شکل دی،ادھرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولپور کے ایک مراسلہ کے مطابق آزادجموں کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلہ میں آج  گورنمنٹ ماڈ ل عباسیہ ہائر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن اے بہاولپورمیں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولپور کے دفتر واقع چیمہ ٹاؤن میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، شکایات کی صورت میں انچار ج کنٹرول روم سے ان نمبرز  062-9255225,062-9239078,0334-0627727پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں ایل اے 30آزاد کشمیر انتخابات ، رحیم یارخان میں بھی دوپولنگ سٹیشن قائم کردئیےگئے،گزشتہ روز گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول میں پولنگ کی تیاری مکمل کرتے ہوئے دوپولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں ایل اے 30 ون کا ایک پولنگ سٹیشن جس میں کل ووٹرز کی تعداد 59 ،مرد33، خواتین 26 جبکہ ایل اے 38 کشمیر وادی تھری کے لیے ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیاگیاہے جس میں کل ووٹرز40ہیں جن میں مردوووٹرز20اور خواتین ووٹرز20ہیں ۔الیکشن میں سکیورٹی کے لیے 75مسلح پولیس اہلکار اور 10مسلح آرمی جوان ڈیوٹی دیں گے، اسی طرح ضلعی پولیس میں ایک ڈی ایس پی، چارایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس کے جوان سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے، رحیم یارخان میں قائم کیے گئے دوپولنگ اسٹیشن کے کل ووٹرز کی تعداد 99ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تازہ ترین